شاہ محمود کا عمان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، کرونا عالمی وبائی صورتحال پرگفتگو

  شاہ محمود کا عمان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، کرونا عالمی وبائی صورتحال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپوٹرر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں کرونا عالمی وبائی صورتحال اور اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے عمان حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے بروقت اقدامات کی تعریف کی۔وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب کو کرونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے حکومت _پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا،وزیر خارجہ نے عمان میں مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی میں معاونت فراہم کرنے پر عمانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ موجودہ وبائی تناظر میں ترقی پذیر ممالک کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وبا کے مضمرات سے نمٹنے اور کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے ترقی پذیر ممالک کیلئے گلوبل ڈیٹ ریلیف کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ ممالک اپنے وسائل کو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے استعمال میں لا سکیں۔وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں ٹڈی دل حملے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -