ن لیگ کا مشاورتی اجلاس آج طلب مریم نواز کا ویڈیولنک شرکت کا امکان

  ن لیگ کا مشاورتی اجلاس آج طلب مریم نواز کا ویڈیولنک شرکت کا امکان

  

لاہو ر (آن لائن) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی نیب طلبی اور اٹھارویں ترمیم کے معاملے پر پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ مریم نواز کا بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔یہ اہم ہنگامی اجلاس صدر مسلم لیگ (ن)میاں شہباز شریف نے طلب کیا ہے جس میں چند رہنما ویڈیو لنک پر بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیب کی جانب سے شہباز شریف سمیت پارٹ کے سینئر رہنماں کے خلاف کارروائیوں پر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور دیگر چار لیگی رہنما نیب ریڈار پر ہیں۔ اجلاس میں اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے حکومتی کوششوں اور اپوزیشن سے رابطوں پر بھی غور ہوگا۔

ن لیگ

مزید :

صفحہ اول -