عمران خان نے خواتین کے حقوق کی آواز بلند، فرعو نوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا: فیا ض الحسن چوہان

عمران خان نے خواتین کے حقوق کی آواز بلند، فرعو نوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا: فیا ض ...

  

لاہور (آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی جدوجہد سے ثابت کیا کہ عزم مصمم کے سامنے کوئی مشکل مشکل نہیں رہتی۔ فیاض الحسن چوہان نے ثانیہ کامران کو سینٹرل پنجاب شعبہ خواتین کا صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خواتین ہماری ملکی آبادی کے نصف حصے پر مشتمل ہیں،یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم نے ہر فورم پر خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور خواتین کے کردار کو اہمیت دی۔ تحریک انصاف میں خواتین کا نہایت اہم کردار ہے اور نیا پاکستان بنانے کے سنگ میل میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی جدوجہد سے ثابت کیا کہ عزم مصمم کے سامنے کوئی مشکل مشکل نہیں رہتی،وزیراعظم نے وقت کے فرعونوں اور نامساعد حالات سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے کارکنان اور پاکستانیوں کو حق و باطل کی لڑائی کے لیے منظم کیا۔علاہ ازیں صوبائی وزیرِ اطلاعات نے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگر عوام نے کرونا کو سنجیدگی سے نہ لیا تو اس کے نتائج نہایت خطرناک اور دور رس ہونگی،اگر کرونا کو شکست دینی ہے تو حکومت اور عوام دونوں کو ملکر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

فیاض الحسن چوہ

مزید :

صفحہ اول -