تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ کی فضاؤں میں اللہ اکبر کی صدائیں بلند

    تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ کی فضاؤں میں اللہ اکبر کی صدائیں بلند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن)برطانیہ میں تاریخ میں صدیوں بعد پہلی مرتبہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی گئی۔ اجازت ملنے کے بعد برطانیہ کی فضااذان کی آواز سے معطر ہو گئی۔برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی گئی ہے۔امریکہ،کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی پہلی مرتبہ لاؤڈ سپیکر پر اذان کی اجازت دی گئی ہے۔اس سے قبل مسجد کے اندر ہی اذان دینے کی اجازت تھی۔ لاؤڈ سپیکر پر اذان دی گئی تو برطانیہ کی فضاؤں میں پہلی مرتبہ اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوئیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن چھٹے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے،جس کے دوران لوگوں کو صرف انتہائی ضروری کام کی اجازت دی گئی ہے۔
صدائیں بلند

مزید :

صفحہ اول -