پارلیمانی کمیٹی کا قومی اسمبلی اجلاس آئندہ سوموار کو بلانے کا فیصلہ

پارلیمانی کمیٹی کا قومی اسمبلی اجلاس آئندہ سوموار کو بلانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پارلیمانی کمیٹی نے قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار کو تین بجے بلانے کا فیصلہ کرلیا،اجلاس ایک دن کے وقفے سے جاری رہے گا،کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی،اجلاس کو کووڈ 19 تک محدود رکھا جائے گا،پریس گیلری کے علاوہ وزیٹرز کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی،پارلیمنٹ لاجزمیں بھی آمدورفت کو محدود رکھا جائیگا،کورونا وبا کے تناظر میں ہمیں دیرپا حکمت عملی اپنانا ہو گی،ہمیں ممبران کی سیفٹی اور سکیورٹی کا مناسب بندوبست کرنا ہو گا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس سید فخر امام کی زیرصدارت ہوا،اس میں مختلف تجاویز سامنے آئیں،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بروز پیر بوقت تین بجے پارلیمان کا اجلاس بلایا جائے گا،اجلاس ایک دن کے وقفے سے جاری رہے گا،اس میں یہ بھی طے ہوا کہ اس اجلاس میں کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی،اجلاس کو کووڈ 19 تک محدود رکھا جائے گا،یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ پریس گیلری کے علاوہ وزیٹرز کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی،پارلیمنٹ لاجَز میں بھی آمدورفت کو محدود رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پریس نمائندگان کو کوریج کی اجازت ہو گی ان کی بابت حکمت عملی کا فیصلہ پریس گیلری کی ایگزیکٹو باڈی کرے گی،اجلاس میں ممبران کی شرکت کا فیصلہ ہر پارلیمانی پارٹی کے رہنما خود کریں گے،ممبران کی سیفٹی کیلئے بھی طریقہ کار پر اتفاق رائے کر لیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران ہم کوشش کریں گے کہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے بھی ہمارا اتفاق رائے ہو جائے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی کمیٹی برائے ورچول سیشن کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ اجلاس کے بعد میری برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ہوئی اور میں نے ان سے دریافت کیا کہ موجودہ وبائی تناظر میں برطانوی پارلیمنٹ اجلاس کا کیا طریقہ کار اپنا رہی ہے؟،پارلیمانی رہنماؤں کی طرف سے براہ راست پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز سامنے آئی تو میرے خیال میں ڈائریکٹ اجلاس بلانا چاہیے،میری رائے میں سوال و جواب کا سلسلہ نہیں ہونا چاہیے،اجلاس جس مقصد کیلئے بلایا جائے اسی پر بات ہونی چاہئے۔

قومی اسمبلی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -