کروناسے کئی کاروبار بند ش کے دہانے پر پہنچ گئے،مشیر تجارت کا اعتراف
کراچی(سٹاف رپوٹرر) مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ عالمی وبا کروناوائرس نے دنیا اور کاروبار کو مکمل طور پر تبدیل کردیاہے، مشکل حالات میں نئی راہیں کھلتی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عبدالرزاق داؤد نے اپنے پیغام میں کہاکہ بہت سارے کاروبار بند ہونے کے دہانے پر ہیں، ملازمین کی نوکری کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے میک ان پاکستان پالیسی بڑھانے کا موقع ہے، ہمیں درآمدات کے بجائے مقامی تیار اشیاء کو ترجیح دینی ہے، وزارت ٹیرف میں تبدیلی کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ تبدیلی مقامی پیداوار اور میک ان پاکستان پالیسی کو فروغ دے گی۔
اعتراف