وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دیدی،قادیانی شامل نہیں،پیر نور الحق قادری
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ایک بیان میں کہاہے کہ وزارت مذہبی امور کی سمری کو منظور کر لیا گیاہے،چیلا رام کیولانی کوقومی اقلیتی کمیشن کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔ مینارٹی کمیشن کے چیئرمین کا تعلق سندھ ہندو کمیونٹی سے ہے،مفتی گلزار نعیمی اور مولانا عبدل خبیر آزاد مسلم ممبر ہونگے۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ ہندو اور مسیحی برادری سے تین تین ممبر شامل ہیں۔سکھ برادری سے دو، کیلاش اور پارسی برادری سے ایک ایک ممبر شامل کیا گیاہے۔کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا گیا۔وزارت کی دونوں سمریوں میں قادیانی شامل نہیں کئے گئے تھے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بلحاظ عہدہ کمیشن کے ممبر ہونگے۔سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی بلحاظ عہدہ کمیشن کے سیکریٹری کے فرائض سر انجام دیں گے۔
پیر نور الحق قادری