انسانی زندگی کو بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے

  انسانی زندگی کو بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے

  

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوید چودھری نے کہا ہے کہ اگر تو حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے پر بھی کورونا وبا ء جیسی بیماری کی رو ک تھام کو یقینی بنا سکتی ہے تو پھر ٹھیک ہے مگر انسانی زندگی کو بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے اور اس پر کوئی بھی کمپرومائز نہیں ہونا چاہئے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضروری ہے انسانوں کی زندگیوں کو بچانا ہم سب کی پہلی ترجیح تو یہی ہونی چاہئے کاروباری سرگرمیاں تو اس وباء کے ختم ہونے کے بعد بھی چلتی رہیں گی حکومت نے اگر اس حوالے سے کاروباری لوگوں کے ساتھ ملکر کوئی ایس او پیز بنا لئے ہیں تو اچھی بات ہے ہماری ترجیح انسانی زندگی کو بچانا ہے اور حکومت کو بھی اسی پر فوکس کرنا پڑے گا۔

نوید چودھری

مزید :

صفحہ اول -