کاروباری طبقے کواحتیاطی تدابیر کی ذمے داری اٹھاناہو گی

کاروباری طبقے کواحتیاطی تدابیر کی ذمے داری اٹھاناہو گی

  

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے کہ جس طرح کے حکومتی انتظامات ایکسپو سنیٹر لاہور میں دیکھنے کو آئے ہیں اس سے تو یہ نہیں لگتا ہے کہ حکومت کوئی ایک بھی کاروباری سینٹر احتیاطی تدابیر کے ساتھ چلا سکتی ہے اس لئے ہم اپنے کاروباری طبقے سے کہتے ہیں کہ وہ خود ہی کچھ اس قسم کے ایس او پیز بنا لیں کہ جس کی وجہ سے لوگوں کی عید شاپنگ بھی ہو جائے اور کسی کو کورونا وائرس بھی لاحق نہ ہو سکے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کاروباری لوگوں کو اجازت ملنی چاہئے ویسے بھی یہ ہمارے لوگوں کی بھی ضرورت ہے کہ وہ رمضان کے ختم ہونے کے بعد انہیں جو عید کی شکل میں اپنا دینی تہوار ملتا ہے اس کی شاپنگ کر سکیں مگر اس کے لئے احتیاط بھی ہونی چاہئے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس کے لئے کاروباری لوگوں کو خود ہی یہ ذمے داری بھی اٹھانی ہو گی۔

فرید پراچہ

مزید :

صفحہ اول -