تاجروں کو خود ہی ایس او پیز بنا کر حکومت کو دینے چاہئیں
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا محمد ارشد نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید شاپنگ کی تیاری کرنا ہر مسلمان کا بنیادی حق ہے اور کاروباری لوگوں کو بھی ان کا کاروبار کھولنے کی جازت دینا ہم سمجھتے ہیں کہ ان کا ایک بنیادی انسانی حق ہے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت اور کاروباری طبقہ دونوں مل بیٹھ کر باہمی مشاورت سے ایک ایسا ضابطہ بنائیں کہ جس کی وجہ سے کسی بھی انسانی جان کے متاثر ہونے کے زیرو فیصد بھی چانسز نہ ہوں۔ایشو آف دی ڈٖے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ اب تک حکومت کی طرف سے سامنے آیا ہے اس سے نہیں لگتا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے اس لئے تاجروں کو خود ہی کوئی ایس او پیز بنا کر حکومت کو دینے چاہئیں۔
رانا محمد ارشد