صنعتی شعبہ سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا خیر مقدم کرینگے: فیصل آباد چیمبر
فیصل آباد (کامرس ڈیسک) فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں نے آئندہ ماہ سے صنعتی شعبہ سے لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف بھوک کے مارے سفید پوش لوگوں کو باعزت روزگار مل سکے گا بلکہ ملکی برآمدات کا سلسلہ بھی جلد بحال کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کرونا کی بیماری کے ساتھ ساتھ غربت کے مسائل کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے کمزور معیشت والے ملک زیادہ دیر تک لاک ڈاؤن کا صدمہ برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ حکومت بھی لوگوں کے مسائل کو پوری طرح سمجھ رہی ہے اور مختلف صنعتوں کو بتدریج کام کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل برآمدی آرڈر رکھنے والے صنعتی یونٹوں کو جزوی طور پر کام کرنے کی اجازت دی گئی جس کے بعد 14اپریل سے تعمیرات کے شعبے کو بھی کام کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کرونا کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے انتہائی احتیاط سے کام لیا اور ان شعبوں کو محدود طور پر کام کرنے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ان شعبوں سے ملحقہ صنعتوں اور شعبوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اس لئے یہ شعبے بھی اپنی پوری استعداد کار کے مطابق کام نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کو پورے صنعتی اور کاروباری شعبہ کو متعلقہ حفاظتی اقدامات کے تحت کام کرنے کی اجازت دے دینی چاہیے۔
کہ نہ صرف بے