علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں سکیورٹی مزید سخت

  علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں سکیورٹی مزید سخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) میاں کاشف اشفاق نے غیر ملکی اور مقامی صنعت کاروں کو مکمل مدد اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی چابیاں سکیورٹی اہلکاروں کے حوالہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر محمد عامر سلیمی، چیف سکیورٹی آفیسر کرنل (ر) سرفراز اور سینئر منیجر ایڈمن زبیر اظہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور ویلیو ایڈیشن سٹی کے اندر بہت سے غیر ملکی اور مقامی صنعتی یونٹ موجود ہیں اور ان کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہم کوشاں ہیں۔

مزید :

کامرس -