فرانس میں نئی کاروں کی فروخت میں 88.8 فیصد کمی

  فرانس میں نئی کاروں کی فروخت میں 88.8 فیصد کمی

  

پیرس (اے پی پی) فرانس میں نئی کاروں کی فروخت میں اپریل کے دوران 88.8 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری سرگرمیوں کی بندش ہے۔فرینچ کار میکرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث اپریل کے دوران ملک میں 21 ہزار نئی کاروں کی رجسٹریشن ہوئی جن میں سے 17 ہزار کاریں دو بڑی کمپنیوں رینالٹ اور پی ایس اے ساختہ تھیں۔

پی ایس اے اور رینالٹ کی فروخت میں بالترتیب 84.3 اور 83.8 فیصد کمی ہوئی۔

مزید :

کامرس -