بجلی و گیس کے ٹیرف میں کمی کی جائے، صدر راولپنڈی چیمبر

      بجلی و گیس کے ٹیرف میں کمی کی جائے، صدر راولپنڈی چیمبر

  

راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے کہا کہ پیداواری لاگت کم کرنے کے لیے بجلی گیس کے ٹیرف میں کمی کی جائے، انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت میں اضافے کی زیادہ وجہ یوٹیلیٹی بلز میں اضافہ ہے۔ پیداواری شعبہ کو کم قیمت پر بجلی و گیس کی فراہمی کے ذریعے افراط زر میں مزید کمی لائی جاسکتی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، حکومت پاکستان اس صورتحال کا فائدہ اٹھائے اور کم قیمت کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے، پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ کمی خوش آئند ہے تاہم ٹیکس لیوی میں چھوٹ دے کر پٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی لا جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تھرمل بجلی کی پیداوار کا حصہ زیادہ ہے تیل کی کم قیمتوں کا فائدہ کم ٹیرف کی صورت میں بھی عوام تک پہنچایا جائے۔ حکومت ٹیرف پالیسی پر نظر ثانی کرے۔

مزید :

کامرس -