کار انداز کاایکسیل لیب کیلئے مالی اعانتکا اعلان

  کار انداز کاایکسیل لیب کیلئے مالی اعانتکا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) کار انداز پاکستان ایکسل لیب کو COVID-19 کے ٹیسٹ کے آغاز کے لئے مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔ اس معاونت سے ایکسل لیب یومیہ تقریباً 500 ٹیسٹ اور ایک مہینے میں 10 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے تک اپنی صلاحیت کو بڑھا رہی ہے۔ یہ ایمرجنسی رسپانس COVID-19 کے ٹیسٹ، ٹریک اور ملک میں اس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے ضروری ٹیسٹنگ صلاحیت میں مدد فراہم کرے گا۔ اس وقت پاکستان میں ایک ملین افراد میں سے 1 ہزار سے بھی کم ٹیسٹ ہو رہے ہیں جبکہ اس کی نسبت فی ایک ملین افراد میں سے امریکہ میں 18 ہزار، برطانیہ میں 12 ہزار، متحدہ عرب امارات میں 1 لاکھ 13 ہزار، جرمنی میں 30 ہزار اور ایران میں 5 ہزار ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ صفر فیصد مارک اپ پر فنانسنگ کے علاوہ کار انداز کی جانب سے تقریباً 4000 ٹیسٹوں کیلئے ایکسل لیب کو گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ سبسڈی کے حامل ٹیسٹ کمزور کیٹیگریز کیلئے دستیاب ہوں گے جن میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 65 سال سے زائد عمر کے افراد، ڈاکٹرز اور نرسوں سمیت غریب افراد جو ٹیسٹ کرانے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
شامل ہیں۔
پاکستان میں لیبارٹری اور تشخیصی خدمات فراہم کرنے والی ایکسل لیب میں کار انداز کی موجودہ سرمایہ کاری نے پہلے ہی اس کی خدمات کو تین گنا بڑھا دیا ہے اور 735 نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں جن میں تقریباً 700 ملازمتیں خواتین اور نوجوان کیلئے ہیں۔ ایکسل لیب پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر میں 104 سے زائد مقامات پر موجود ہے۔ لیبارٹری اس وقت مختلف قسم کے 727 ٹیسٹ پیش کر رہی ہے۔ کار انداز کی جانب سے اس رعایتی مالی اعانت کے ساتھ ایکسل لیب کورونا وائرس کے مریضوں کی شناخت کے لئے اپنے تشخیصی ٹیسٹ پورٹ فولیو کو بڑھا سکے گی۔ ایکسل لیب کی جانب سے جمع کردہ سیمپلز ڈبلیو ایچ او کی اسٹینڈرڈ لیب میں ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
اس سرمایہ کاری کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کار انداز کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ''کہ کرونا وائرس نے ہر ملک کے لئے بے مثال چیلنجز پیدا کر دیئے ہیں۔ وبائی مرض کے خلاف اس عالمی جنگ میں ہر ملک کے لئے ضروری ہے کہ وہ ٹیسٹ، سراغ لگانے اور کورنٹائن حکمت عملی کے ذریعے اس بیماری کے پھیلاؤ کے خاتمہ کیلئے ٹیسٹنگ صلاحیت میں نمایاں اضافہ کریں۔ مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ ایکسل لیب کو ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق COVID-19 ٹیسٹ کے قابل بنانے کے لئے کار انداز سرمایہ کو متحرک کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ حکومت پاکستان اور نجی شعبے کی جانب سے فراہم کردہ تعاون کے ساتھ مل کر اس طرح کے اقدامات پاکستان کو اس بحران پر قابو پانے کے قابل بنائیں گے۔ ''
کار انداز کے سی ای او علی سرفراز نے کہا '' کہ ایکسل لیب نیٹ ورک میں سرمایہ کاری سے لیب COVID-19 کے تشخیصی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کر سکے گی۔ ہم اس اضافی مالی اعانت کو اپنے سرمایہ کار تک توسیع دینے پر خوش ہیں کیونکہ اس سے COVID-19 کی وباء کو روکنے کے اور ملک میں میں مزید تشخیصی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ٹیسٹ کے لئے ڈبلیو ایچ او کی سفارشات کے مطابق کار انداز کے ذریعے ایکسل لیب میں ہونے والی سرمایہ کاری پاکستان کو مزید ٹیسٹ کرنے کیلئے اپنی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی جہاں اس وقت COVID-19 وائرس کے مریضوں کی شناخت کے لئے ایک ملین افراد میں سے تقریباً 1000 ٹیسٹوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ''
سرمایہ کاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایکسل لیب کے سی ای او ڈاکٹر نصیر احمد نے کہا '' کار انداز کے ساتھ ہماری شراکت داری نتیجہ خیز رہی کیونکہ اس نے ہمیں سرمایہ تک رسائی حاصل کرنے اور اپنے آپریشنز کو بڑھانے، مزید روزگار پیدا کرنے اور پاکستان میں تشخیصی خدمات کی وسیع پیمانے پر پیشکش کے قابل بنایا۔ کا ر انداز کی جانب سے یہ عزم اس خطرناک وائرس سے نمٹنے کے لئے مزید مددگار ثابت ہوگا اور اس سے ملک میں ہزاروں افراد کو رعایتی شرح پر انتہائی مطلوبہ ٹیسٹ پیش کئے جا سکیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ اس ٹیسٹ کے ساتھ ایکسل لیب وبائی مرض کے بارے میں ملک کے مجموعی رسپانس کو نمایاں طور پر فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔ ''

ختم شد

مزید :

کامرس -