ویوو نے فہد اور ہانیہ کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کر لیا

ویوو نے فہد اور ہانیہ کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کر لیا

  

لاہور(پ ر)جدت کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ جلد آنے والے وی 19 کے لیے فہد مصطفٰی اور ہانیہ عامر کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔پاکستان کے یہ دونوں مشہور ستارے، نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں اور چونکہ ویوو کے تمام سمارٹ فونز خاص کرنوجوانوں کے لیے ہی بنائے جاتے ہیں، لہذا بطور برانڈ ایمبیسیڈر فہد اور ہانیہ انتہائی موزوں انتخاب ہیں۔ اس اعلان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے برانڈ مینجر، محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ'' اپنے برانڈ کی نمائندگی کے لیے پاکستانی ستاروں کا انتخاب ہماری عالمی پالیسی کا حصہ ہے۔ جس کے مطابق ایک بڑی عالمی کمپنی بننے کے لیے ہمیں سب سے پہلے مقامی مارکیٹس پر توجہ دینا ہوگی۔ ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ فہد اور ہانیہ دونوں کی شخصیت ہمارے برانڈ کی اقدار جس میں جدت اور ہمہ گیری کا پہلو نمایاں ہے، اس سے مطابقت رکھتی ہیں۔''ویوو کی جانب سے برانڈ ایمبیسیڈرز کا اعلان نئے فون وی 19 کی لانچ سے قبل کیا گیا ہے،۔

مزید :

کامرس -