جاز کیش اور ماسٹر کارڈکارقم منتقلی کے نظام میں تعاون کا فیصلہ

      جاز کیش اور ماسٹر کارڈکارقم منتقلی کے نظام میں تعاون کا فیصلہ

  

اسلام آباد(پ ر)پاکستان کے معروف ڈیجیٹل مالیاتی پلیٹ فارم جاز کیش نے ادائیگی کے نظام کو تقویت بخشنے اور جدید مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے کے لئے ماسٹر کارڈ کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا ہے۔یہ شراکت داری پاکستان بھر میں تاجروں کو صارفین کی طرف سے ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے، سپلائی چین کو ڈیجیٹائز بنانے اور کیش لیس آپریشنوں میں منتقل ہونے کا اہل بناتا ہے۔جاز کیش والٹ کے لئے سائن اپ کرنے والے صارفین تمام ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے آرڈر اور ادائیگی کے علاوہ ماسٹر کارڈ کی تمام ڈیجیٹل صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ اس طرح وہ محفوظ اور آسان طریقہ سے آن لائن ادائیگی کریں گے۔جاز کیش کے سربراہ الیاس یازبیک نے کہا کہ ”ماسٹرکارڈ کے ساتھ ہماری شراکت سے پاکستان میں موجود تاجروں اور صارفین کو محفوظ اور موثر طریقے سے ڈیجیٹل ادائیگی کرنے کے مواقع مہیا ہوں گے جو کہCOVID-19 جیسے وبائی مرض کے دوران انتہائی اہم ہے۔مجھے یقین ہے کہ ہماری شراکت داری سے پاکستان کے معاشی شمولیت کے مطلوبہ اہداف میں بہتری آئے گی۔

اور ڈیجیٹل طور پر مربوط معیشت کو ترقی میں مدد ملے گی“۔

مصر اور پاکستان کے ماسٹر کارڈ کے جنرل منیجر، میگڈی حسن نے کہا کہ ”پاکستان اپنے تکنیکی ڈھانچے اور ڈیجیٹائزیشن کی کوششوں کو بڑھا رہا ہے۔ لہذا ہمیں ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات کرنے اور ملک بھر میں کرنسی کے استعمال کو کم کرنے کے لئے جاز کیش کے ساتھ تعاون کرنے پر خوشی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ شراکت نہ صرف صارفین کو ادائیگی کرنے کا ایک آسان، تیز اور محفوظ ترین راستہ فراہم کرے گی بلکہ اس سے وہ ڈیجیٹل معیشت سے آراستہ ہو ں گے، جس سے خطہ میں مالی اور معاشی شمولیت کو آگے بڑھانا کا موقع ملے گا“۔

جاز کیش صارفین کو ماسٹر کارڈ کے ورچوئل اور برانڈڈ ڈیبٹ کارڈ تک بھی رسائی حاصل ہوگی جو پاکستان میں جاز کیش کے تاجروں اور ای کامرس سائٹس کے علاوہ 55000 سے زائدسیل پوائنٹس اور اے ٹی ایم میں بھی استعمال ہوسکتی ہے۔

مزید :

کامرس -