ماہ رمضان:ذخیرہ اندوزوں، گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کی جائے، زرتاج گل
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو معاشی ریلیف دلانے کے لئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہوگا اس سلسلے میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں نکلیں۔ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،کولڈ سٹوریج پر چھاپے مارے(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)
جائیں اورسبزی منڈیوں میں نرخ کنٹرول کئے جائیں. انہو ں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کے دفتر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبد الغفار اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے وزیر مملکت کو پرائس کنٹرول پربریفنگ دی.وزیر مملکت نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ متعلقہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائیں۔
زرتاج گل