لاک ڈاؤن سے گھرو ں میں فاقے، ٹرانسپورٹرز کاوہاڑی چوک پرمظاہرہ

  لاک ڈاؤن سے گھرو ں میں فاقے، ٹرانسپورٹرز کاوہاڑی چوک پرمظاہرہ

  

ملتان (سٹی رپورٹر)پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کیلئے ٹرانسپورٹرز نے وہاڑی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے چوک کا ایک حصہ ٹریفک کیلئے بند کیا اور ٹرانسپورٹ کی بندش کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ 9 مئی تک بحال نہ کرنے کی صورت پراز خود ٹرانسپورٹ چلانے کی دھمکی دیدی۔ حکومت کی طرف سے کارروائی کرنے پر شہر کے معروف چوراہے بند کرنے (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

کا اعلان۔ مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر سے اپیل کی کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے دیگر شعبوں کی طرح پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی بحال کرنے کی اجازت دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاو?ن سے متاثر ہونے والے ٹرانسپورٹرز نے گاڑی مالکان اور عملے نے 9 مئی کو ٹرانسپورٹ کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ویگن اونرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد اصغر اور چیئرمین ایسوسی ایشن چوہدری طارق گجر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان دیگر شعبہ جات کی طرح پبلک ٹرانسپورٹ سے منسلک گاڑی مالکان اور ڈرائیورز، کنڈیکٹرز و ہاکرز کا احساس کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کا اعلان کریں۔ عرصہ دراز سے بند ٹرانسپورٹ کے باعث بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سے منسلک سینکڑوں چھوٹے ٹرانسپورٹرز وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ جہاں دیگر صنعتوں کو کھولنے اور مختلف کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی ہے پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی مشروط طور پر بحال کرنے کی اجازت دی جائے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -