احساس پروگرام: لاک ڈاؤن متاثرین میں 1ارب80کروڑ روپے تقسیم

  احساس پروگرام: لاک ڈاؤن متاثرین میں 1ارب80کروڑ روپے تقسیم

  

ملتان ( خصو صی رپورٹر  ) لاک ڈاون کے متاثرین کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت امداد کا سلسلہ جاری ہے۔فوکل پرسن و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر رانا اخلاق احمد نے کہا ہے کہ ضلع ملتان کے متاثرین میں 1 ارب 80 کروڑ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں اور پروگرام سے1لاکھ پچاس ہزار متاثرہ خاندان فائدہ اٹھا چکے ہیں،رانااخلاق احمد نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

عامرخٹک کی ہدایت پر پنجاب انصاف پروگرام کے تحت ملنے والی امداد کے لئے انتظامات جاری ہیں،امداد کے لئے تمام احساس کفالت سنٹرز فعال کئے جائیں گیہر متاثرہ خاندان کو امداد کی فراہمی تک سنٹرز کھلے رہیں گے، سنٹرز پر آنیوالے متاثرین صبروتحمل کا مظاہرہ کریں،متاثرین سنٹرز پر ڈسپلن قائم رکھنے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کریں،انہوں نے کہا کہجن متاثرین کو بائیو میٹرک کے مسائل کا سامنا ہے وہ نادرا کے دفاتر سے رابطہ کریں۔

رقم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -