تنزانیہ سے124مسافروطن واپس، 101لیبر کمپلیکس قرنطینہ منتقل
ملتان (نیوز رپورٹر) بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز تنزانیہ سے آنیوالی فلائٹ 124 مسافروں کو لیکر ملتان ائر پورٹ پہنچ گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی اور(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر احمد رضا نے مسافروں کا ملتا ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا۔101 مسافر لیبر کمپلیکس قرنطینہ سنٹر جبکہ 20 مسافروں کو ہوٹل منتقل جب کہ3 مسافروں کو نشتر ہسپتال شفٹ کردیا گیا ہے۔