خانیوال: ضلعی انتظامیہ کاچھاپہ، گودام سے چاول کی 950بور یاں برآمد، کارروائی شروع

  خانیوال: ضلعی انتظامیہ کاچھاپہ، گودام سے چاول کی 950بور یاں برآمد، کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے بلاک نمبر11 میں کارروائی کرکے چھپائی گئی چاول کی 950 بوریاں برآمد کرکے گودام کو سیل کردیا کاروائی کی (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

نگرانی سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ آصف رضا نے کی جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر منظور گل اور سپیشل برانچ کے اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ آصف رضا نے بتایا کہ ذخیرہ کیا گیا سٹاک مالک کی جانب سے رجسٹرڈ نہ کرایا گیا تھا جس پر سپیشل برانچ کی نشاندہی پر فوری ایکشن لے کر چاول کی یہ 950 بوریاں بر آمد کر لی گئیں انہوں نے مزید کہا کہ گودام سیل کرنے کے دوران مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا ذخیرہ اندوز اور مزاحمت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے۔