راجن پور: نامکمل سکیموں کی دودن میں نشاندہی کی ہدایت

      راجن پور: نامکمل سکیموں کی دودن میں نشاندہی کی ہدایت

  

جام پور (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ارکان اسمبلی کے حلقہ کے لیے تعمیر نو کے منصوبوں کے لییآنے والے ڈائریکٹو پر فوری طور پر عمل کرکے منصوبے کیلے جگہ کی نشاندھی کی جائے۔ نامکمل سکیموں کی دودن کے(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

اندر نشاندھی کی جائے تاکہ ٹھیکداروں کو بلیک لسٹ کیاجائے۔ ڈی ای او ز اور ڈپٹی ایجوکیشن افسران فزیکل سکولوں کے وذٹ کرکے سکیم کا جائزہ لیں۔ پروموشن کے عمل میں تیزی پیدا کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو افسر تعلیم راجن پور ثناء اللہ سہرانی نے محکمہ تعلیم کے افسران کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں قائم مقام ڈی ای او سیکنڈیری ملک عبدالحمید خان۔ ڈی ای او عطاء حسین سیلرہ۔ ڈی ای او زنانہ میڈیم طائرہ شاہین۔ ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر امجد اسلام پتافی۔ راو محمدطارق خان کے علاوہ زنانہ ڈپٹی ڈی ای او ز ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اساتذہ کی پروموشن۔ دوہزار پندرہ میں بھرتی ہو نے والے ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنے اور ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکمیوں اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ڈی ای او عطاء حسین سیلرہ نے بتایا کہ ضلع بھر کے اساتذہ کی پروموشن کا عمل اٹھاون فی صد مکمل ہو چکا ہے۔ ڈپٹی ڈی او ز سے زیر تعمیر منصوبوں کی تفصیل طلب کر لی ہیں۔ سی ای او تعلیم ثناء اللہ سہرانی نے کہا کہ سی ایم ڈائریکٹو پر اپ گریڈ ہو نے والے سکول۔ اور نئے سکولوں کے اجراء کے لیے جگہ کی نشاندھی کی جائے اور تمام قواعد کا خیال رکھاجائے۔ ہر افسر پنے وزٹ کا شیڈول سی ای او افس جمع کرائے۔میں خود شیڈول کے مطابق اچانک چیک کروں گا۔جوا فسر غفلت اور لاپروائی کا مرتکب پایا جائے گا سخت ایکشن ہوگا۔ افسران اپنے جائز اخراجات کے لیے بجٹ میں ڈیمانڈ کریں۔ دوہزار سولہ میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی مستقلی کے لیے فوری طور پر کوائف طلب کیے جائیں اور عید الفطر سے قبل پروموشن اور مستقلی کے کیس نمٹائے جائیں۔ اجلاس میں مجموعی طورپر سکولوں اور اساتذہ کی کارگردگی اور درپیش مسائل کے حل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -