بورے والے، آئل ٹینکر کی زد میں آکر رکشہ تباہ، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

  بورے والے، آئل ٹینکر کی زد میں آکر رکشہ تباہ، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



بورے والا:(تحصیل رپورٹر) تیز رفتار آئل ٹینکر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جو میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق تین ہو گئے زخمی تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ پر اڈہ مانا موڑ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے رکشہ پر سوار خاتون سمیت چار افراد جن میں ثقلین، یامین ولد اللہ دتہ سکنہ 541 ای بی اور دو نامعلوم جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد ارشد سکنہ 541 ای بی زخمی ہو گیا حادثہ کے دو زخمیوں عبدالستار(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

ولد محمد سلمان اور اس کی بیوی حلیمہ بی بی کو تشویش ناک حالت میں وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا گیا ہے حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا ہے جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔
حادثہء