ملتان:دفعہ144کیخلاف ورزی پرآپریشن،48افرادکورگڑا

  ملتان:دفعہ144کیخلاف ورزی پرآپریشن،48افرادکورگڑا

  

ملتان(نیوز رپورٹر)پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 48افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔تفصیل کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے لاک ڈاون کرتے ہوئے دفعہ144نافظ کی ہوئی جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

کارروائیاں تیزکرتے ہوئے کینٹ پولیس نے خان پلازہ سے ملزم محمد ا?صف، محمد بدر، کینٹ بازار سے ملزم احمد حسن، منور علی، شہباز، مدثر، ممتازآباد پولیس نے ملزم بابر علی، نوید، بی سی جی چوک سے ملزم خلیل، آفاق،،عظم، وقاص،سیتل ماڑی پولیس نے چالیس فٹی سے ملزم جاوید، شعیب، دہلی گیٹ پولیس نے ٹی بی روڑ سے ملزم غلام عباس، محمد عباس، عبدالستار، اقبال، ساجد، ارشد، ندیم،لوہاری گیٹ پولیس نے گودڑی سے ملزم جہانزیب، ارشد علی، حسین آگائی سے ملزم عفران، ضمیر علی، عبید اللہ، محمد ندیم، محمد امجد، غلام عباس، محمد شہزاد، آصف علی، اختر علی ثاقب، نثار احمد، اشرف، عمران، کاشان، سمیع اللہ،دولت گیٹ پولیس نے محلہ کھوکھراں سے ملزم عمران، حافظ جمال روڑ ملزم زوہیب، توصیف، کامران، ارشد، بوہڑ گیٹ پولیس نے بازار سے ملز م محمد مدنی، شہباز، پاک گیٹ پولیس نے لوہا مارکیٹ سے ملزم سجاد جبکہ کپ پولیس نے اندرون بازار سے ملزم اجمل اور سلیم کو قابو کیا جو پابندی کے باوجو اپنی اپنی دوکانیں کھول کر عوام کا رش کئے ہوئے تھے جو دفعہ 144کی خلاف ورزی کا ارتکاب جرم کررہے تھے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

رگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -