گھرپر چھاپہ، خواتین کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب، کارندہ گرفتار

  گھرپر چھاپہ، خواتین کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب، کارندہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی)سپیشل برانچ پولیس کی رپورٹ پر مٹھن کوٹ پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا امداد اور راشن کے نام پر خواتین کو لوٹنے والے گروہ کا ایک کارندہ گرفتارکرلیاگیا تفصیل کے مطابق سپیشل برانچ راجن پور کو اطلاع ملی کہ مٹھن کوٹ تھانہ کی حدود میں ایک گروہ ملزم اقبال میراثی کے مکان پرسادہ لوح خواتین کو 12000 روپے حکومتی امداد راشن(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

دلانے کا جھانسہ دے کر 200 روپے فی خاتون ان سے بٹور رہا تھا جس پر انہوں نے پولیس کو فوری کاروائی کی ہدایت کی جس پر پولیس نے اقبال میراثی کے گھر پر چھاپہ مار کر ملزم اقبال میراثی کو رنگے ہاتھوں خواتین کو لوٹتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ ملزم اسلم اور ایک خاتون ان کے گھر پر خواتین کو لاکر ان کا جعلی اندراج کرکے ان کو لوٹ رہے تھے پولیس نے مزید کاروائی شروع کر دی ہے بتایا گیا ہے کہ محکمہ بیت المال کا اختر نامی ایک اہلکار بھی میں مبینہ طور پر ملوث ہے۔
بے نقاب