واسا ٹیمیں ان ایکشن، ناہندہ ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف آپریشن تیز

  واسا ٹیمیں ان ایکشن، ناہندہ ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف آپریشن تیز

  

ملتان (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو کی ہدایت پر شعبہ ریکوری کی طرف سے نادہندہ ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے سپیشل ڈسکنکشن ٹیم جس میں اسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری رمیض ہاشمی، سرکل انچارج ظہور احمد تونسوی، پولیس فورس ودیگر شامل تھے نے گزشتہ روز ایم اے جناح روڈ پر واقع جاوید کھیڑا،انصر بھابھہ،اشفاق (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

وغیرہ کی پرائیویٹ ہاوسنگ سکیم اور محمد ارشاد کی فاطمہ جناح ہاؤسنگ کالونی جوکہ واسا بل کی مد میں 3 کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے کے خلاف بھر پور کاروائی کی گئی اور بھاری مشینری کے ذریعے سیوریج کنکشن منقطع کر دیا گیا اس موقع پر نادہندگان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ذمہ واسا فیسوں اور بلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -