عوام کو انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائیگی، ڈی پی او خانیوال

  عوام کو انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائیگی، ڈی پی او خانیوال

  

کبیروالا+اڈا جھلار مدینہ+اڈا کوٹ بہادر (نامہ نگار+نمائندگان پاکستان) زیر تفتیش مقدما ت میں تیزی لائی جائے، عوام کو انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائیگی،پو لیس(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

آفیسران میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنائیں، ان خیالا ت کا اظہار سٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ضلع بھر کے پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا،اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمان‘ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دیگرپولیس افسران نے شرکت کی،کرائم میٹنگ میں پولیس افسران کی کارکردگی سمیت مجرمان اشتہا ری کی گرفتاری‘زیر تفتیش مقدمات کی یکسو ئی اورزیر التوا درخواستوں کے متعلق سرکل وائز تمام تھانہ جات کا جائزہ لیا گیا جس میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر افسران کو شاباش اور ناقص کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر افسران کی سرزنش بھی کی گئی،ڈی پی او نے کہاکہ کسی بھی جرم کی اطلاع پر ایس ایچ او فوری طور پر موقعہ پرپہنچیں اوراس بات کو یقینی بنائیں کہ درخواست دہندہ یابذریعہ15شکایت کنندہ کو تھانوں کے دھکے نہ کھانے پڑیں،انہو ں نے کہاکہ تمام ایس ڈی پی اوز تھانوں کے اچانک دورے کریں اور حالات و واقعات کا خود جائزہ لیں فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی برتنے والے افسران کے خلاف فوری کاروائی کریں جبکہ تھانوں میں ٹاؤٹ مافیا کی بھی جانچ پڑتال کریں،انہوں نے کہاکہ زیرتفتیش مقدمات کو جلدازجلد یکسوکرکے مجاذعدالتوں کو بھجوا ئیں، ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کووارننگ دیتے ہوئے کہاکہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی شرح میں کمی لانے کیلئے موثرحکمت عملی اپنائیں اور چوری‘ڈکیتی‘سرقہ بالجبر‘قتل‘اقدام قتل‘راہزنی‘رابری‘ سٹریٹ کرائم کی روک تھام او سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے موثر اقدامات کریں اورمجرمان اشتہاریو ں کے خلاف زیر دفعہ 88ض ف کی کاروائیاں زیادہ سے زیادہ عمل میں لائیں۔

ڈی پی او

مزید :

ملتان صفحہ آخر -