آر پی او کا ٹریننگ کالج کادورہ، ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد، روٹی پلانٹ کا افتتاح، مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ

      آر پی او کا ٹریننگ کالج کادورہ، ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد، روٹی پلانٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)ریجنل پولیس پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے ٹریننگ کالج میں جدید روٹی پلانٹ اور ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔پویس ٹریننگ کالج(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

کے دورے کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے جدید ٹیکنالوجی کے حامل روٹی پلانٹ کے منصوبے کا افتتاح کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ایس پی ٹریننگ کالج محمد عاصم اور اے ڈی آئی جی محمد حسن بھی موجود تھے۔آر پی او نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کو مثالی بنانے کیلئے ٹریننگ کے مراحل میں جوانوں کی کردار سازی ناگزیر ہے۔دوران تربیت رنگروٹس کو قیام و طعام کی بہترین سہولیات کی فراہمی کرنا مشن ہے۔وسیم احمد خان کا کہنا تھا کہ جدید روٹی پلانٹ کے ذریعے ایک گھنٹے میں دو ہزار سے زائد روٹیاں آٹومیٹک تیار ہونگی جس سے افرادی وسائل بھی کم استعمال ہونگے اور ہیپاٹائٹس سمیت دیگر بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔وسیم احمد خان نے بتایا کہ زیر تربیت جوانوں کو جدید تفتیشی تقاضوں کے تحت قانون کی تعلیم دی جارہی ہے تاکہ محکمے سے کرپشن کے خاتمے کے ساتھ فیلڈ میں انکی کارکردگی بھی بہتر بنائی جاسکے۔
دورہ