سکولزفیڈریشن کا آج وزیر اعلیٰ ہاؤس تونسہ کے باہر احتجاج کااعلان

  سکولزفیڈریشن کا آج وزیر اعلیٰ ہاؤس تونسہ کے باہر احتجاج کااعلان

  

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے سکولز کو کئی ماہ سے عدم ادائیگیوں کے خلاف فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب نے آج وزیر اعلیٰ ہاؤس تونسہ شریف کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے چیئرمین فرید خان بنگش کے مطابق پیف پارٹنرسکولز کو کئی ماہ سے عدم ادائیگیوں کے باعث مالی صورتحال گھبیر ہو چکی ہے جس کی وجہ سے اساتذہ ومعلمات کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی ممکن نہیں ہو سکی۔بار بار یقین(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

دہانیوں کے باوجود ارباب اختیار نے کچھ نہیں کیا اور مسلسل ٹال مٹول سے کام لیاجارہا ہے جس پر مجبوراً احتجاجی پروگرام تشکیل دیا ہے جس کے تحت آج بروز بدھ تونسہ شریف میں پیف سکولز مالکان سے احتجاجی ریلی نکالیں گے اور وزیر اعلی ٰ ہاؤس تونسہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔اگلے مرحلے میں 8مئی کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران باہر احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا اور دھرنا دیاجائے گا جس میں صوبہ بھر سے پیف سکولز مالکان‘ اساتذہ وسٹاف بھی شرکت کرے گااور اگر عید الفطر سے پہلے پیف سکولز کے تمام واجبات ادا نہ کئے گئے تو پھر پیف سکولز مالکان عید الفطر اسلام آباد میں بنی گالہ کے باہر گزاریں گے جہاں احتجاجی کیمپ لگایاجائے گا‘ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا‘ ہم اپنے جائز حق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلی ٰ پنجاب سے مطالبہ کیاکہ گھمبیر صورتحال کا نوٹس لیں اور پیف سکولز کو فوری ادائیگیاں کرائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -