کروناوائرس: اقتصادی حالات مزید تباہی کی طرف جارہے ہیں،لیاقت بلوچ

  کروناوائرس: اقتصادی حالات مزید تباہی کی طرف جارہے ہیں،لیاقت بلوچ

  

ملتان (سٹی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی اور صدر مجلس قائمہ سیاسی امور لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سیاسی، اقتصادی اور سماجی بحران خوفناک شکل اختیار کر رہاہے۔ کرونا وبا رکنے کی بجائے بڑھ رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان پوری قوم کو متحد کرنے اور ٹھوس لائحہ عمل دینے میں ناکام ہیں۔ حکومت ریاستی اداروں کی بے ساکھیوں پر غرور، تکبر کا شکار ہے۔ اپوزیشن کی قیادت اور جماعتیں بھی قوم کو مطمئن کرنے میں ناکام ہیں۔ سیاست، پارلیمنٹ او ر قومی محاذ (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

پر یہ خلا خطرناک ہے،ان حالات میں تیسرا ہاتھ ہی فائدہ اٹھا جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وبا، لاک ڈاؤن سے نقصانات کا اندازہ ممکن نہیں۔ اقتصادی حالات اور زیادہ تباہی کی طرف جارہے ہیں۔ صنعت، کاروبار، درآمدات، برآمدات کو از سر نو کھڑا کرناآسان کھیل نہیں ہوگا۔ ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبراور افغانستان کے بگڑتے حالات کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ضد اور انا چھوڑیں۔ انہیں احساس ہوناچاہیے کہ وہ کمزور وکٹ پر ہیں اس لیے قومی ترجیحات، قومی مشترکہ لائحہ عمل پر قومی قیادت متحد ہو اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے پوری قوم کو امید اور روشنی دی جائے۔ اب یہ بات دو ٹوک ہے کہ ختم نبوت پر حکومت کا کوئی وار کامیاب نہیں ہوسکتا۔ خاتم النبیینؐ کی ناموس و عظمت پر اہل ایمان متحد ہیں #

مزید :

ملتان صفحہ آخر -