نشتر ہسپتال میں ادویات کابحران، ایم ایس نرسز پربرہم

      نشتر ہسپتال میں ادویات کابحران، ایم ایس نرسز پربرہم

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)نشتر ہسپتال میں ادویات کا بحران شدت اختیار کر گیا،فارمیسی میں بعض ادویات موجود ہونے کے باوجود مریض باہر سے لینے پر مجبور ہیں،ایم ایس مریضوں کو ادویات نہ ملنے پر نرسز پر برہم ہوگئے تفصیل کے مطابق نشتر انتظامیہ کی نااہلی عروج پر پہنچ چکی ہے جس کے باعث نشتر ہسپتال میں ادویات بحران شدت اختیار کر چکا ہے،نشتر کی فارمیسی میں صرف چند دوائیں موجود ہیں،جبکہ کورونا کے مریضوں کے لئے بھی میڈیسن لوکل پرچیز کرنا پڑتی (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

ہے،ادھر فارمیسی کے انچارج کی جانب سے 2 2 دن بعد دوائیں مریضوں کے لئے ادویات فراہم کی جاتی ہیں،جبکہ ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری مرہضوں کو ادویات نہ ملنے کا سارا غصہ نرسز پہ نکالنے لگے ہیں،کچھ نرسز معطلی کے ڈر سے اپنی جیب سے مریضوں کی دوائیں خریدنے پہ مجبور ہیں جبکہ اس ساری صورتحال پر انتظامیہ خاموش ہے۔

برہم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -