01مئی، ٹرین آپریشن بحال کرنے پرغور، اعلی سطحی مشاورت شروع
ملتان (نما ئندہ خصو صی) چیف ایگزیکٹو آفیسراسنئیرجنرل منیجرریلوے دوست علی لغاری نے ممنکہ طورپر10مئی سے اپ اورڈاؤن سائیڈ کی30چلائی جانے والی ٹرینوں کی فہرست اورٹرین آپرشن کی بحالی کے لئے انتظامات کرنے کے حوالہ سے مراسلہ ڈی ایس ورکشاپ سمیت ملک بھرکے ڈویڑنل سپرٹیننڈنٹس کوجاری کردیاہے۔مراسلہ میں کہاگیاہے کہ ٹرین آپریشن کی بحالی کے لئے تمام ڈویڑن دستیاب بوگیوں آپرشنل فٹنس اور دیگر انتظامات کی رپورٹ 8مئی تک ہیڈکوارٹر کو بھجو ا دیں۔مراسلہ میں ٹرین آپریشنل بحال ہونے پر مسافروں کوکس طرح (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
کوروناسے محفوظ رکھ کر سفر کروانا ہے اس کی 7مئی کوفل دریس ریہرسل کروانے کی بھی ہدائت کی گئی ہے۔جاری مراسلہ کے مطابق حکومت پاکستان سے اجازت ملنے کے بعد10مئی سیکراچی پشاورکراچی کے درمیان چلنے والی خیبرمیل،عوام ایکسپریس،کوئٹہ پشاورکوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفرایکسپریس،کراچی راولپنڈی کراچی کے درمیان چلنے والی تیزگام،مارگلہ کراچی مارگلہ کے درمیان چلنے والی گرین لائن ایکسپریس،ملتان راولپنڈی ملتان کے درمیان چلنے والی مہرایکسپریس،لاہورکراچی لاہورکے درمیان چلنے والی قراقرام ایکسپریس،شاہ حسین ایکسپریس،راولپنڈی لاہورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی سبک رفتار،اسلام آبادایکسپریس،ملک وال سرگودھا کراچی ملکوال چلنے والی ملت ایکسپریس،سیالکوٹ کرچی سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس،سکھرکراچی سکھرکے درمیان چلنے والی سکھرایکسپریس کوبحال کیاجائے گا۔ٹرینوں کوکس اسٹیشن پرسٹاپ دیناہے اورکس پرنہیں اس کافیصلہ بھی ایک دوروزمیں ہی کیاجائے گا۔
مشاورت