26لاکھ گھرانوں کی امداد ہمارا ہدف ہے،مولانا عبد الحبیب عطاری
ملتان(پ ر) مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبد الحبیب عطاری نے کہا ہے کہ 26 لاکھ گھرانوں تک پہنچ کر ان کی امدادکرنا یہ دعوت اسلامی کا ہدف ہے یہ ہدف اور کام بہت بڑا ہے۔ہمیں ضرورت مند افرادکی عزت بھی رکھنی ہے اور لوگوں کا خیال بھی رکھنا ہے، دعوت اسلامی کے ساتھ لوگ بھر پور اندا ز میں تعاون کررہے ہیں،دعوت اسلامی کا انداز بہت پیار ا ہے کسی کی عزت نفس متاثر نہ ہو،لینے والے کی تصویر نہ لی جائے،مدد بھی ہوجائے،ان کے دروازے تک راشن یا رقم پہنچائی جائے،انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگ بہت پریشان ہیں،(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
وہ لوگ جنہوں نے کبھی کسی سے کچھ مانگا نہیں تھا بد قسمتی اب ان کی بھی یہ نوبت آگئی ہے کہ ان کے گھر میں بھی اب کھانے کو کچھ نہیں،یہ وقت مال خرچ کرنے کا ہے،کسی کا پیٹ بھرنا یہ بہت بڑی نیکی ہے،،جو کسی بھوکے کو کھانا کھلائے گا اللہ اسے جنت کے کھانے کھلائے گا جو کسی کو کپڑے پہنائے گا،اللہ کریم اسے جنتی لباس پہنائے گا۔جن لوگوں نے مدد کی اللہ غیب کے خزانوں سے ان کی مدد فرمائے گا۔مال پھر آجائے گا نیکی باقی رہ جائے گی۔ مولانا عبد الحبیب عطاری نے کہا کہ الحمد للہ عزوجل دعوت اسلامی دور دراز کے علاقوں میں بھی مدد کررہی ہے شمالی علاقہ جات،پہاڑی علاقہ جات،دعوت اسلامی صوبہ سندھ اور اندرون سندھ صوبہ بلوچستان کے مختلف شہروں،ریگستانوں،گا? ں اور نواحی علاقوں،صوبہ پنجاب کے شہروں،نواحی علاقہ جات،صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک جہاں ہمارے مسلمان بھائی ہیں جن میں بنگلہ دیش،انڈیا،سا?تھ افریقہ،کینیا،نیپال وغیرہ میں ضرورت مند افراد کی مدد کررہی ہے، ملک بھر میں اب تک اڑھائی لاکھ خاندانوں میں نقد رقوم اور راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔
عبدالحبیب عطاری