چھاپے تیز،معروف کمپنیوں کا جعلی جوس تیا ر کرنیوالی 3فیکٹریاں سیل

  چھاپے تیز،معروف کمپنیوں کا جعلی جوس تیا ر کرنیوالی 3فیکٹریاں سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معروف کمپنیوں کا جعلی جوس تیا ر کرنیوالی 3فیکٹریاں سیل کردیں‘208فوڈ یونٹس کو نوٹس‘31کو جرمانے‘48کنال پر سیوریج زدہ سبزیاں تلف‘ ملتان سمیت مختلف شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور مضافات میں کاروائی کرتے ہوئے الحبیب فوڈز،مومنہ فوڈز،گجر فوڈز کو مصنوعی مٹھاس،بغیر پلپ،مضرصحت اجزاء کے استعمال سے جوسز، جعلی روح افزاء (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

و دیگر معروف کمپنیوں کے مشروبات تیار کرنے،ناقابل سراغ مضرصحت خام مال کی موجودگی،پراسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں،حشرات کی روک تھام کے لیے مناسب انتظامات نہ ہونے،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس نہ ہونے،اشیاء کی تجزیہ رپورٹس نہ ہونے،بوتلوں کا فوڈ گریڈ سرٹیفکیٹس نہ ہونے،کھلے رنگ کے استعمال،واٹر رپورٹس نہ ہونے،کھانے کی اشیاء زمین پر رکھنے اور ناقص صفائی پر جوس فیکٹری کو سربمہرکردیا۔دوران کاروائی7,500خالی بوتلیں،677لیٹر مشروبات،50کلو نان فوڈ گریڈ اجزاء برآمدکئے اور 300لیٹر مضرصحت جوسز،300لیٹر جعلی روح افزاح،48کلو فلیورز موقع پر تلف کیے گئے۔اسی طرح ملتان میں این ڈبلیو ایچ فوڈ ز(ملتان سوئیٹس) کو ناقابل سراغ مضرصحت اجزاء کے استعمال سے رنگدار ٹافیاں تیار کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پرگولی ٹافی یونٹ کو سیل کیا گیا۔اسی طرح لودھراں میں 48کنال اراضی پر کاشت کی گئی سبزیوں کی چیکنگ کی گئی، چیکنگ کے دوران سبزیوں کو سیوریج کے پانی سے سیراب کیا جا رہا تھا۔ فوڈ اتھارٹی ٹیمز نے 48کنال رقبے پر اگائی گئی سبزیوں کو موقع پر ہل چلا کر تلف کر دیا۔مزید برآں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویژن میں 75فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کیا اور65کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔اسی طرح بہاولپورڈویژن میں 81 شاپس کی چیکنگ کی گئی اور70فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 92شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے73فوڈ پوائنٹس کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ مجموعی طورپر31فوڈ یونٹس کو جرمانے کئے گئے۔