کرنٹ لگنے سے دوہلاکتیں، ایس ڈی او میپکو سمیت 4افراد کیخلاف مقدمہ

      کرنٹ لگنے سے دوہلاکتیں، ایس ڈی او میپکو سمیت 4افراد کیخلاف مقدمہ

  

صادق آباد(نمائندہ خصوصی) عوامی کالونی میں بجلی کا پول گرکر کرنٹ لگنے سے 2بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر‘ پولیس تھانہ سٹی نے ایس ڈی او واپڈا‘ لائن سپریٹنڈنٹ‘ لائن مین سمیت 4افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیل کے مطابق دو روز قبل صادق آباد کے علاقہ عوامی کالونی میں بارش کے دوران بجلی کا بوففسیدہ پول گر گیا، اسی دوران گلی میں کھیلتے ہوئے دو بچے 9سالہ یاسر انور اور 8سالہ محمد سعید کو الیون کے وی تاروں سے کرنٹ لگ گیا، جس کے نتیجہ میں (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

دونوں بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے، ورثاء نے دونوں بچوں کی نعشوں کو قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا، ٹائر جلا کر سٹرک کو بند کر دیا اور واپڈا حکام کیخلا ف نعرے بازی کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جس پر مظاہرین نے احتجاج کر دیا۔ گزشتہ روز پولیس تھانہ سٹی نے جاں بحق ہونیوالے یاسر کے والد محمد انور کی مدعیت میں ایس ڈی او واپڈاصبغت اللہ سومرو‘لائن سپریٹنڈنٹ عابد علیم‘لائن مین گوہر عباس اور ایک نامعلوم شخص کیخلاف زیر دفعہ 322ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -