ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ: 3جعلساز گرفتار،تحقیقات شروع

  ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ: 3جعلساز گرفتار،تحقیقات شروع

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے جعلی سم کارڈ تیار کرکے فراڈ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ملزمان جعلی سم کارڈز کے زریعے جاز کیش،ایزی پیسہ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،مختلف بینک اکاونٹس،(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

سے رقوم نکلواتے تھے اس کام۔میں نادرا اہلکار بھی مکوث تھے۔گرفتار ملزمان میں سعید شاہ،محسن شاہ، اور عمیر شاہ شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے 50 جعلی انگو ٹھوں کے نشانات،2 لیپ ٹاپ،24 موبائل،4 سم کارڈ ایکٹیویشن ڈیوائسز،800 سم کا رڈ،130 انٹر نیٹ ڈیوائسز بر آمد کی گئی ہیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے محمو د کالونی ملتان میں چھاپہ مار کر ان کو گرفتار کیا جس پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ونگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -