روٹھی بیوی کومنانے میں ناکامی پرنوجوان نے موت گلے لگالی

  روٹھی بیوی کومنانے میں ناکامی پرنوجوان نے موت گلے لگالی

  

کبیروالا،سرائے سدھو، جود ھ پور،نواں شہر(نمائندہ خصوصی، نمائند گان پاکستان) روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان پھندے پر جھول گیا،متوفی حجام کو کام کرتا تھا لاک ڈاؤن میں کام بند ہونے پر بیوی روٹھ گئی،،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤن موہری پور دربار بہادر شاہ کے رہائشی25سالہ محمد عمران حجام کے کام کے لئے اڈا بارہ میل پر پھٹا لگاتا تھا(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

لاک ڈاؤن کے باعث اس کاکام بند ہوگیا گھر میں مالی پریشانی سے بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی متوفی نے اسے منانے کی کئی بار کوشش کی لیکن ناکام رہا گذشتہ روز بھی اسے منانے گیا لیکن ناکام لوٹا تو رات کو اپنے گھر پر مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سرائے سدھو نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -