2افراد قتل، مختلف حادثات میں 4ہلاکتیں، نامعلوم شخص کی لاش برآمد

  2افراد قتل، مختلف حادثات میں 4ہلاکتیں، نامعلوم شخص کی لاش برآمد

  

ملتان،بہاولنگر، ہارون آباد، رحیم یارخان، جھوک اترا، مٹھن کوٹ (نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندگان پاکستان)بھاولنگر روڈ پر کار سوارنے سڑک کے کنارے کھڑے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں 45 سالہ عبدالمجید نامی شخص جانبحق جبکہ اس کا بھائی(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

زخمی ھو گیا جانبحق ہونے والا عبدالمجید 11 بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کمانے والا تھا حادثہ کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہوگیاہے۔مین بازار ڈونگہ بونگہ(پرانا بازار) میں نئی دوکان کی تعمیر کرتے ھوئے سریا میں بجلی کا کرنٹ آگیاجس کے نتیجہ میں ایک مزدور محمد جاں بحق ھوگیاہے۔ریلوے لائن عبور کرنے کے دوران فاتر العقل 35 سالہ نوجوان مال بردار ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیاجٹکی بستی تحصیل خان پور کا رہائشی فاتر العقل35 سالہ محمدانور فیروزہ کے نزدیک عباسیہ کینال ریلوے پھاٹک پر ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اچانک مال بردار ریل گاڑی کے نیچے آگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع پا کر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد تدفین کے لئے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ موٹر سائیکل اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 24 سالہ نوجوان دم توڑ گیاہے 17 کسی کا رہائشی 24 سالہ ناصر ولد حنیف موٹرسائیکل۔پر بابر چوک پر جارہارھا تھا کہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے اسکی ٹکر ہو ئی اور موقع پر جان بحق ہو گیا۔پولیس نے لاش لواحقین کے حوالے کرکے ٹرک ڈرائیور کے خلاف کا روائی شروع کر دی ہے۔9 ملزمان نے رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈنڈوں سوٹوں اور آہنی راڈو سے بہیمانہ تشدد کانشانہ بناڈالا شدید زخمی 24 سالہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا ملزمان فرار،تفصیل کے مطابق راجن پور کے رہائشی محمد الطاف کے رقبہ پر 8 ملزمان عبدالرحمٰن شوکت اور لیاقت وغیرہ نے قبضہ کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر ملزمان نے ڈنڈوں سوٹوں اور آہنی راڈو سے بہیمانہ تشدد کانشانہ بناڈالا شدید زخمی ملزمان فرار ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد الطاف جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیاہے۔دوکان کے کھاتے کی رقم مانگنا جرم بن گیا ہے گھر جا کر اسلحہ لہراتے ھوے سیدھے فائر کھول دیے بے قصور دیکھنے کے لیے جانے والے کو سیدھا فائر ماتھے پر لگنے سے پندرہ سالہ نوجوان جابحق تفصیلات کے مطابق سرفراز ولد محمد نواز نے کچھ عرصہ قبل حاجی کماند کے مقام کوٹلہ عیسن میں کریانہ کی دوکان لگائی جہاں پر بشیر احمد بغلانی نے ادھار خریداری شروع کردی کچھ عرصے کے بعد رقم کا تقاضہ کیا تو بشیر احمد ودیگر بغلانی اکٹھے ھو کر للکارتے ھوے اسلحہ سے بھاگتے ہوئے انکی بستی کی جانب سیدھے فائر مارے جن میں سے ایک فائر پندرہ سالہ بے قصور گزرنے والے حسنین ولد عبدالمجید ڈاہا کو سیدھا فائر ماتھے پر لگا جسکی موت واقع ھو گئی جھوک اترا کے ایس ایچ او عبدالرحمن ظالموں کے گھر ریڈ کرنے کے بجائے متاثرین کے ہمراہ نفری سمیت کھڑے ھو گئے جس پر اہل علاقہ کے سینکڑوں افراد نے احتجاج کیاہے۔مٹھن کوٹ پولیس کو بے نظیر شہید برج کے نزدیک ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے پولیس نے نعش کو قبضہ مین لے کر مزید کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور بھجوا دیا گیا ہے پولیس نے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہو سکے گا کہ اصل صورتحال کی ہے قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ نامعلوم شخص کو قتل کیا گیا ہے یا اس نے خود کشی کی ہے۔

حادثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -