زرعی ترقی کیلئے بڑا پیکج ضروری، آئندہ انتہائی اہم: سید فخر امام

  زرعی ترقی کیلئے بڑا پیکج ضروری، آئندہ انتہائی اہم: سید فخر امام

  

کبیروالا(تحصیل رپورٹر) ملکی زراعت کی ترقی کا دارو مدار جدید ریسرچ پر ہے،بجٹ میں زرعی شعبے کو ترجیح دی جائیگی،حکومت (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیئے اقدامات اٹھا رہی ہے،ملک میں غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں ہے،زرعی ترقی کے لیے صوبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہو گی اور باہمی رابطوں کو بہتر کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخرامام نے سید گروپ کے رہنما سید محمد باقر سلطان گردیزی سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے بڑا پیکج ضروری ہے،آئندہ بجٹ میں خصوصی توجہ دے کر زرعی شعبے کو ترقی دی جا سکتی ہے، وزرات فوڈ سیکیورٹی آئندہ بجٹ کے لیے اپنی سفارشات مرتب کرے گی اور زرعی معیشت کی ترقی کے لیے خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ کاشتکاروں کے لیے اہم کردار ادا کرے گی اور گندم کی خریداری کے دوران پورے ملک میں کسانوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سید گروپ کے رہنما اوردربار عالیہ سید محمد شاہ کے سجادہ نشین سید باقر سلطان گردیزی نے فخر امام کو وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور علاقائی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔

فخرامام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -