ملتا ن قرنطینہ کادورہ، مختلف بلاکس فلیٹس کاجائزہ،مقیم خاندانوں سے ملاقات، انتظامیہ کی طرف سے بریفنگ
ملتان ( خصو صی رپورٹر ) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری جوادرفیق ملک کی ہدایت پر سیکرٹریز نے مختلف اضلاع کے دورے شروع کردیئے ہیں۔گزشتہ روز سیکرٹری کوآپریٹیو پنجاب احمد رضا سرور نے (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
لیبر کمپلیکس قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و فوکل پرسن برائے قرنطینہ سنٹر محمدطیب خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی بھی ہمراہ تھے۔سیکرٹری کوآپریٹیو نے قرنطینہ سنٹر کے مختلف بلاکس اور فلیٹس کا وزٹ کیا، قرنطینہ میں مقیم فیملیز سے ملاقات کی اور انتظامات بارے دریافت کیا۔سیکرٹری قرنطینہ میں انفرادی طور پر مقیم افراد سے بھی ملے۔قرنطینہ میں مقیم افراد نے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔فیمیلیز نے سیکرٹری کوآپریٹیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کھانے کی کوالٹی بہترین ہے،صفائی کے انتظامات بہت مؤثر ہیں،انہیں صاف ستھرے بستر اور پنکھے میسر ہیں۔سیکرٹری کوآپریٹیو احمد رضا سرور نے قرنطینہ مرکز میں قائم ہسپتال کا وزٹ بھی کیا،انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے بھی بات چیت کی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد طیب خان نے سیکرٹری کوآپریٹیو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قرنطینہ مرکز میں مجموعی طور پر 354 افراد قیام پذیر ہیں،حالیہ دو پروازوں میں آنیوالے 292 مسافر اس میں شامل ہیں،بیرون ملک سے آنیوالی پراوزں کے 62 افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں، پازیٹیو آنے والے 62 مسافر قرنطینہ میں مقیم ہیں،کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے تبلیغی جماعت کے15 اراکین قرنطینہ سے روانہ کئے جارہے ہیں،کورونا ٹیسٹ میں نیگٹیو آنے والے بیرون ملک سے آئے 252 مسافروں کو گزشتہ روزانکے گھروں روانہ کیا گیا،گھروں کو جانے والوں میں 141 ہوٹل اور 111 قرنطینہ مرکز میں ٹھہرے ہوئے تھے۔بعد ازاں سیکرٹری کوآپریٹیو احمد رضا سرور نے حکومت پنجاب کو قرطینہ سنٹر کی رپورٹ ارسال کردی ہے۔رپورٹ میں قرنطینہ سنٹر میں انتظامات کو مثالی قرار دیا گیا ہے۔
بریفنگ