کرونا وائرس کیخلاف مثالی اقدامات وزیراعظم آئندہ نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں ایم پی اے چوہدری آصف مجیدکی بات چیت
رحیم یارخان(بیورورپورٹ)ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں اوروہ آئندہ نسلوں کی جنگ لڑرہے ہیں، مشکل ترین (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
حالات میں مستحق طبقے کی مالی امداد کرنے میں حکومت ہمہ وقت کوشاں ہے، گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرکوروناریلیف ٹائیگرفورس تشکیل دے دی گئی ہے جواس وباء کی وجہ سے آنے والی مشکلات میں قوم کی ہرممکن مددکرے گی، ٹائیگرفورس ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی کرے گی اورخوراک پہنچائے گی، گاؤں دیہاتوں اورشہری علاقوں میں بے روزگارسفیدپوش افرادکی نشاندہی کرے گی اوران کاڈیٹااکھٹاکرے گی، ٹائیگرفورس کاقیام ایک خوش آئندبات ہے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت غریب خاندانوں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی، چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے لئے امدادی پیکیج اور کرونا کے باعث بے روزگار ہونے والوں کے لئے فی کس بارہ ہزار مالی امداد کا عمران خان کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیراعظم عمران خان کا لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار کھولنے کافیصلہ خوش آئندہے لیکن عوام کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا ورنہ کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔
اقدامات