نشتر ہسپتال کے نئے بھرتی ہونے والے ہاؤس آفیسرز کا ہاسٹل الاٹ نہ ہونے پر دھرنا

  نشتر ہسپتال کے نئے بھرتی ہونے والے ہاؤس آفیسرز کا ہاسٹل الاٹ نہ ہونے پر ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)نشتر ہسپتال کے نئے بھرتی ہونے والے ہاوس آفیسرز کا ہاسٹل الاٹمنٹ نہ ہونے پر وائس چانسلر دفتر کے باہر دھرنا، نشتر ہسپتال کے نئے بھرتی کئے جانے(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

والے ہاوس آفیسرز نے یاسٹل الاٹمنٹ نہ ہونے پر گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے دفتر کے باہر دھرنا دیا اور احتجاج بھی کیا،ینگ ہاوس آفیسرز کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نئے ہاوس آفیسرز کو ہاسٹل الاٹمنٹ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اگر چوبیس گھنٹے کے اندر الاٹمنٹ کا ایشو حل نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج ہو گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -