کرونا وائرس:سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کی تقسیم شروع

  کرونا وائرس:سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کی تقسیم شروع

  

جام پور(نامہ نگار)سعودی شاہ سلیمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے پاکستان میں کرونا وائرس متاثرہ کے لیے 16 کروڑ 61 لاکھ روپے مالیت کی امدادی سامان کی تقسیم حکومت پنجاب کے تعاون سے لاہور(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

سمیت پنجاب کے دس اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے۔ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے راشن بیگز کی صورت میں امدادی سامان گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے سپرد کیا۔شاہ سلیمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے پنجاب کے پسماندہ اضلاع کے عوام کے لئے راشن کی شکل میں امدادی سامان کی تقسیم کا مرحلہ جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا اور فلاحی ادارے کی نمائندے مقامی انتظامیہ اور ریسکیو 1122کے تعاون سے خود متعلقہ اضلاع میں گھر گھر جاکر راشن تقسیم کریں گے۔ تاکہ صحیح معنوں میں مستحقین کی امداد ہوسکے۔ اسلام آباد میں شاہ سلیمان کے فلاحی ادارے کے ترجمان کے مطابق پانچ ٹیمیں راشن کی تقسیم کے امور کی نگرانی کریں گی۔ جس میں دس کلو آٹا، پانچ کلو چینی، پانچ کلو چاول، پانچ لیٹر کوکنگ آئل، دو کلو خشک دودھ، آدھا کلو چائے کی پتی، ایک کلو جوس پا?ڈر،دوکلو کھجوریں شامل ہیں اور اس راشن پیکج سے پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ شاہ سلیمان کے فلاحی ادارے کی طرف سے ماہ صیام کے موقع پر اور بالخصوص کرونا سے متاثرہ غریب افراد میں راشن کی تقسیم سے اس وقت گھروں تک محدود رہ کر مالی آمدنی سے محروم افراد کی مدد ہو سکے گی اور راشن کی شفاف انداز میں تقسیم یقینی بنانے کے لیے ادارے کے نمائندے خود گھر گھر جاکر راشن تقسیم کریں گے۔

امداد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -