ڈیرہ:حنیف پتافی کاسوشل سیکورٹی ہسپتال کادورہ، انتظاما ت کاجائزہ

  ڈیرہ:حنیف پتافی کاسوشل سیکورٹی ہسپتال کادورہ، انتظاما ت کاجائزہ

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):حکومت پنجاب کی طرف سے ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کے لئے جدیدطبی سہولیات اور مشینری سے آراستہ ہسپتال کا تحفہ دے دیا گیا ہے سوشل سکیورٹی کے زیر انتظام مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال چوک چورہٹہ میں فنکشنل کردیا گیا جہاں ورکرز کے مفت علاج کے ساتھ ساتھ دیگر افراد کو کم فیس کے ساتھ بہترین علاج معالجہ اور ادویات فراہم کی(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

جائیں گی۔ مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ کیا۔انتظامات،مشینری،ادویات اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر مظہر عباس لغاری نے بریفنگ دی۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں جدید طبی سہولیات اور مشینری کے حامل سوشل سکیورٹی ہسپتال فنکشنل کردیا گیا ہے جہاں انڈسٹریز،فیکٹریز اور دیگر رجسٹرڈصنعتی اداروں کے ورکرز کا علاج معالجہ مفت ہوگا دیگر افراد بھی علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں جس کے لیے بہت کم فیس مقرر گئی ہے۔

جائز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -