نشتر ہسپتال: کرونا ایمر جنسی ڈیوٹی سے غائب ڈاکٹرزکیخلاف انکوائری کاحکم

  نشتر ہسپتال: کرونا ایمر جنسی ڈیوٹی سے غائب ڈاکٹرزکیخلاف انکوائری کاحکم

  

ملتان ( نما ئندہ خصو صی  ) پرنسپل نشتر میڈیکل کالج نے آئسولیشن وارڈز اور کورونا ایمر جنسی میں ڈیوٹیوں سے غائب رہنے والے 8 ڈاکٹرز کے وظیفے روک لئے, ڈیوٹی سے غائب رہنے پر انکوائری کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے، تین رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی، تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں ایک پی جی آر اور 7 ہاوس (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

آفیسرز سمیت 8 ڈاکٹرز کورونا ایمرجنسی اور مختلف کورونا کے وارڈز سے اپنے ڈیوٹیوں سے غائبب پائے گئے تھے جن کی رپورٹ پروفیسرز اور ایڈمن آئسولیشن وارڈ نے کی تھی جس پر پرنسپل نشتر میڈیکل کالج نے تمام غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ان ڈاکٹرز کے وظیفے بھی روک لئے ہیں، جبکہ انہیں سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے بھی ہسپتال انتظامیہ کو روک دیا گیا ہے ، جبکہ تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ڈاکٹرز کے غائب رہنے کی وجوہات کا جائزہ لیں گے، جبکہ سزائیں بھی تجویز کرے گی، کمیٹی کو 9 مئی دوپہر ایک بجے تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -