ہارٹ اٹیک سے ریلوے گینگ مین جاں بحق، نشترانتظامیہ کا لاش دینے سے انکار

  ہارٹ اٹیک سے ریلوے گینگ مین جاں بحق، نشترانتظامیہ کا لاش دینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے والے ریلوے گینگ مین کی میت کانشترہسپتال انتظامیہ سے حصول ورثاکے لئے عذاب بن گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق پیراورمنگل کی درمیانی شب گینگ نمبر39کاگینگ میں مطیع اللہ جوشوگراوردل کے عارضہ میں بتلا تھا کو دل کادورہ پڑاجس پرورثااسے فوری طو ر پر نشتر ہسپتال لے آئے تاہم (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

وہ جانبرنہ ہوسکا۔گینگ مین کے فوت ہونے کے بعدنشترہسپتال انتظامیہ نے اس کے کوروناٹیسٹ کے لئے میت کووارڈنمبر22میں رکھ لیا۔جورات گئے تک ونہی موجودتھی ورثاکے احتجاج کے باوجودنشترہسپتال انتظامیہ نے کوروناٹیسٹ رپورٹ کے بغیرمیت دینے سے انکارکردیا۔جاں بحق ہونے والے گینگ مین کے ورثاکاکہناہے کہ ریلوے ہسپتال انتظامیہ کومعلوم ہے کہ ہمارامریض کوروناکاشکارنہیں تھااس کی تمام ترریلوے ہسپتال کی رہورٹس موجودہیں۔اس کے باوجودہسپتال انتظامیہ نشترہسپتال سے میت دلوانے کے لئے کردارادانہیں کررہی۔ورثانے اعلی ریلوے حکام اورنشترہسپتال انتظامیہ سے نوٹس لینے اورمیت کوفوری ورثاکے حوالے کرنے کامطالبہ کیاہے۔
انکار