علماء اسلام اورپاکستان دشمن عناصر کوناکام بنائیں،عبدالخیر آزاد

  علماء اسلام اورپاکستان دشمن عناصر کوناکام بنائیں،عبدالخیر آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(تحصیل رپورٹر) علماء کرام اور انتظامیہ کے درمیان باہمی تعاون خوش آئند ہے،آئمہ مساجد اور علماء کرام ”کرونا وائرس“ سے شہریوں کو محفوظ بنانے کیلئے صدر مملکت اور علماء کرام کے درمیان ہونیوالے معاہدے پر عملدرآمدکیلئے ضلعی انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ کے تعاون کو ہر صورت یقینی بنارہے ہیں،ان خیالات کا اظہاربادشاہی مسجد لاہور کے خطیب وامام علامہ سید عبدالخبیر آزادنے ا سسٹنٹ کمشنر کبیروالا حافظ مدثر نواز،اے ایس پی کبیروالا (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

نوشیروان علی چانڈیوسے ملاقات کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اپنی صفوں میں اتحاد پیداکریں اور منبر و محراب سے امن، محبت، رواداری اور یگانگت کے پیغام عام کریں تاکہ وطن عزیز میں بھائی چارے کو فروغ دے کر اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن ومحبت کا پیٖغام دیتا ہے، نبی کریم ؐ کا پیغام ہے کہ بہترین مسلمان وہ ہے،جس کے ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔انہوں نے کہا کہ کہا ہے کہاللہ تعالیٰ کی ناراضگی اور ظلم وستم اورگناہوں کا اعلانیہ ارتکاب کرونا وائرس کی صورت میں عذاب الٰہی ہے،ہمیں رمضان مقدس کی روح پرور ساعتوں میں بارگاہ خداوندی میں زیادہ سے زیادہ سجدہ ریز ہوکر رحمت اور مغفرت طلب کرتے ہوئے کرونا وائرس کی وباکے خاتمہ کیلئے خصوصی دعائیں مانگنی چاہیں۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیا نے دیکھا کہ کشمیرکے مظلوم مسلمانوں کے خلاف انڈیا نے اپنے جبرواستعداد کی انتہاکرتے ہوئے کئی ماہ سے لاک ڈاؤن کرکے ان پر زندگی اجیرن کررکھی ہے اور لاک ڈاؤن میں زندگی کا گزارنا کتنااذیتناک ہوتا ہے،اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا کو ”لاک ڈاؤن“میں مبتلا کرکے بتادیاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علماکرام کی کاوشوں کے نتیجے میں فاصلاتی نظام کے تحت نمازپنجگانہ،نماز تراویح اور نمازجمعہ کی ادائیگی کرنے کے ثمرات دنیا کے دیگر ممالک میں نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ا سسٹنٹ کمشنر کبیروالا حافظ مدثر نواز،اے ایس پی کبیروالا نوشیروان علی چانڈیو نے ادشاہی مسجد لاہور کے خطیب وامام علامہ سید عبدالخبیر آزادکی قیام امن،بھائی چارے کے فروغ کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر،ممبرضلعی امن کمیٹی فیاض اسلم چوہدری،عبدالبصیر آزاد،میاں محمد اجمل عباس،جمیل احمد خان،چوہدری نورسلطان سہو،ملک محمد صفدر وینس بھی موجود تھے۔