میپکو:2512صنعتی صارفین سے بلنگ کی مد میں 39کروڑ 82لاکھ روپے وصول

  میپکو:2512صنعتی صارفین سے بلنگ کی مد میں 39کروڑ 82لاکھ روپے وصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) ملتان سرکل نے اپریل 2002ء میں 2512صنعتی صارفین سے بلنگ کی مد میں 39 کروڑ82لاکھ روپے وصول(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

کرلئے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور کی ہدایت پر آپریشن ڈویڑنوں کے ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز نے کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود ٹیموں کے ہمراہ صنعتی صارفین کو آن لائن ذرائع سے بلنگ کرنے کی جانب راغب کیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ اپریل میں ایکسین میپکو کینٹ ڈویڑن کے خواجہ حفیظ اللہ کی سربراہی میں ٹیم نے 579صنعتی صارفین سے 9کروڑ92لاکھ37ہزارروپے وصول کئے۔ ایکسین ممتازآبادڈویڑن ارشدمنیر ڈاہا کی سربراہی میں ٹیموں نے 462انڈسٹریل صارفین سے 8کروڑ14لاکھ روپے، ایکسین سٹی ڈویڑن رانا محمد تنویر کی سربراہی میں ٹیموں نے 347صنعتی صارفین سے 6کروڑ8لاکھ روپے، ایکسین شجاع آبادڈویڑن طارق محمود کی سربراہی میں ٹیموں نے 137صنعتی صارفین سے 3کروڑ8لاکھ روپے، ایکسین موسیٰ پاک ڈویڑن ملک اشفاق اعوان کی سربراہی میں ٹیموں نے 561انڈسٹریل صارفین سے 5کروڑ91لاکھ روپے اور ایکسین شاہ رکن عالم ڈویڑن محمد وسیم اختر کی سربراہی میں ٹیموں نے ایک ماہ میں 372صنعتی صارفین سے 5کروڑ91لاکھ روپے وصول کئے۔
وصول