بہاولپور:الحدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے کلرکس بار ایسوسی ایشن میں راشن بیگ تقسیم

بہاولپور:الحدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے کلرکس بار ایسوسی ایشن میں راشن بیگ تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ، نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے کلرکس بار ایسوسی ایشن میں راشن کے پیکٹس تقسیم کیے گئے اس سلسلے میں سرپرست الخدمت(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

فاؤنڈیشن بہاولپور سید ذیشان اختر اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی لیاقت سمیع خان کے ہمراہ کلرکس میں راشن کے پیکٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر لیاقت سمیع خان نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جب بھی مشکل وقت آیا الخدمت فاؤنڈیشن نے اس مشکل وقت میں غریب اور مستحق افراد کی خدمت کرتے ہوئے ان کی مشکلات کو آسانیوں میں تبدیل کرنے کے لیت قابل قدر کام کیا۔سید ذیشان اختر نے کہا کہ حکومت کے قدم زمین پر نہیں بلکہ اب بھی حکومت خلاؤں میں ہے اور اسے خود کچھ نہیں سوجھ رہا کہ ان حالات میں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔ملک میں کاروبار،صنعتیں اور مارکیٹیں بند ہیں،مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے مگر حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں آرہی ہے جس سے ہرکوئی پریشان ہے۔
تقسیم